کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کے علاقے کورنگی میں واقع تھانہ الفلاح کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ الفلاح کے علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان شہری کو گھر کی دہلیز پر قیمتی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیتے ہیں۔
علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ الفلاح کی حدود میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث وہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔


