اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائی کورٹس کے ججز کی مرضی کے بغیر دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر سے متعلق آئینی ترمیم پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے تبادلوں کے معاملے پر 28 اپریل کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت 2 ججز کو لاہور ہائی کورٹ جبکہ باقی 3 ججز کو سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کیے جانے کا امکان ہے۔مزید پیش رفت اور حتمی فیصلے اجلاس کے بعد سامنے آئیں گے، جس میں ٹرانسفر کے طریقہ کار اور آئینی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


