لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ پولیس نے تھانہ سول لائن کی حدود گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے اغوا کیے گئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں کمسن بچہ اذان اور 40 سالہ اشفاق احمد شامل ہیں، جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل کراچی میں درج تھا۔دوسری جانب کارروائی کے دوران کراچی کے تھانہ کھوکھرا پار کا اشتہاری ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت ضیاءالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
لاڑکانہ پولیس نے بازیاب مغویوں اور گرفتار اشتہاری ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری (QPM, PSP) نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔


