لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا داخلی و خارجی راستوں سمیت ہوٹلوں،چائے خانوں اور مسافر خانوں میں تلاشی کا سلسلہ جاری۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر ضلع بھر کے اندر گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
داخلی و خارجی راستوں سمیت ہوٹلوں،چائے خانوں اور مسافر خانوں کی تلاشی کا عمل سب ڈویژنل پولیس افسر صاحبان کی زیر نگرانی جاری ہے۔
تمام سب ڈویژنل پولیس افسر صاحبان کی زیر نگرانی مددگار 15 فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں گشت پر معمور ہیں۔
جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مختلف علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی لی جا رہی ہے۔
بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک و مشتبہ اشخاص کی موقع پر ویریفیکیشن / تصدیق کی جا رہی یے۔
سرچ و کومبنگ آپریشن میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، انٹیلیجنس (DIB) اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


