اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)اوکاڑہ میں قتل کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم رضوان کو سزائے موت سنا دی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایڈیشنل سیشن کورٹ دیپالپور نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 2024 میں بصیر پور کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں رشتہ سے انکار پر فلک شیر نامی شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کیس کی مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور مضبوط پیروی کے نتیجے میں عدالت نے سخت سزا سنائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کی فراہمی کی ایک اہم مثال ہے۔


