کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع ملنے پر مضر صحت گٹکا/ماوا کے کارخانے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی
کارخانے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا/ماوا، چھالیہ، چونا و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
چھاپے کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان عقبی راستے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
پکڑا گیا کارخانہ امام بخش عرف نبیل عرف سندھی اور وریل عرف عقیل نامی گٹکا/ماوا ڈیلرز کا ہے۔
امام بخش عرف سندھی اور وریل عرف عقیل ملزمان جو کے اس سے قبل بھی ماوا گٹکا کے کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
ملزمان عرصہ دراز سے مضر صحت گٹکا/ماوا مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔
کارخانے سے برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔
▪️80۔ کلو بھیگی ہوئی چھالیہ۔
▪️1۔ عدد ٹپ مکس پتی۔
▪️1۔ عدد کٹا چونا۔
▪️1 عدد پیکنگ مشین۔
▪️3۔ عدد خالی ڈرم۔
▪️3۔ عدد خالی ٹپ۔
▪️3۔ عدد چھلنی۔
▪️گٹکا ماوا کے ریپر۔
▪️10 تھیلی تیار گٹکا/ماوا۔
کاروائی ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد اور ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر ممتاز حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


