کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی برکت ڈیرہ 60 فٹ روڈ کیماڑی میں ایک کیبن پر چھاپہ۔
مضر صحت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والا سیلر گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزم کی شناخت سمیع اللہ ولد تور دل خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے کیبن سے بوقت گرفتاری 1 عدد شاپر 50 پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف گٹک/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 167/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) درج کیا گیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


