43

تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ATM سے چوری کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ATM سے چوری کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزم نے 06 روز قبل سیکٹر 15 میں واقع نجی بینک کے ATM سے کیمرا، تاریں اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی

موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر ATM میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم محمد نیاز ولد محمد ناصر کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار ملزم سے بوقت گرفتاری غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ طارق الٰہی مستوئی

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں