54

حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار، منشیات اور مین پوری برآمد

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار، منشیات اور مین پوری برآمد

تھانہ پھلیلی

ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

پھلیلی پولیس نے مین پوری و منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پہلی کارروائی میں گڈس ناکہ روڈ کے قریب سے منشیات سپلائرز ریاض علی عرف راجو ندھانی اور فرحان قریشی کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا

دوسری کارروائی میں گرونگر چوک کے قریب سے مین پوری سپلائر نعیم میمن کو 400 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گیا

تھانہ حسین آباد

ایس ایچ او انسپیکٹر سید فیض علی شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے لگ نرسری چوک کے قریب سے منشیات سپلائر نعیم عرف نومی عباسی کو 2 کلو 216 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

چیک پوسٹ سیری

انچارج سب انسپیکٹر شوکت علی درس کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

سیری پولیس نے مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو چرس اور تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا

پہلی کارروائی میں دوران پیٹرولنگ منشیات فروش یار محمد ملاح کو 504 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

دوسری کارروائی میں دوران چیکنگ مین پوری سپلائر اشفاق کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 200 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا

تھانہ مکی شاہ

ایس ایچ او انسپیکٹر خالد حسین ڈاہری کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

مکی شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد عامر کو 250 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا

تھانہ کینٹ

ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

کینٹ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمہ کرائم نمبر 87/2024 زیر دفعہ 489-F تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے

حیدرآباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

اپنا تبصرہ بھیجیں