56

بھارت کو وہ شکست ہوگی جس کا اس نے سوچا بھی نہیں ہے، سرفراز میتلو

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بریسٹر سرفراز میتلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ بار بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے

انڈیا کے ان اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، انڈیا نے رات کے اندھیرے میں چوروں طرح معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے اور ڈرون مار گرائے گئے ہیں ، انڈیا نے معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے ، آزاد جموں و کشمیر پر بھی رات گئے حملے قابل مذمت ہیں ، انڈس واٹر ٹریٹی ختم کرکہ پانی پر حملہ کیا ہے

بھارت کا ساتھ دینے والے دہشت گرد قوتوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے ، پورا پاکستان بشمول وکلاء پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملکی دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

پاکستان میں وار پروٹوکول ایکٹویٹی ہوچکا ہے ، سنی سنائی باتوں پر یقین نا کریں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، میڈیا ان جھوٹی خبروں ک مقابلہ کرے ، پاکستانی قوم کو متحدہ رہنا چاہیے ، بھارت کو وہ شکست ہوگی جس کا اس نے سوچا بھی نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں