کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 01 ساتھی ملزم فرار۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت انس سلیم ولد محمد سلیم اور ریحان ولد عباس کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 02 موبائل فونز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا اور پولیس کے حق میں نارے لگائے گئے۔


