شکارپور (ایچ آراین ڈبلیو) ايس ايس پي شکارپور شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔
تھانہ نیو فوجداری پولیس کا جنو لنک روڈ کے قریب رابری کی نیت سے کھڑے تھے (5) پانچ ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ ساتھی فرار
گرفتار ملزم کی شناخت سنجرانی محلہ شکارپور کا رہائشی بادشاہ ولد غوث بخش سنجرانی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم لوٹ مار، موٹر سائیکل ڈکیتی، پولیس مقابلے و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اور مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 02/2024 بجرم دفعہ 392 تھانہ نیوفوجداری۔
2. مقدمہ الزام نمبر 06/2024 بجرم دفعہ 324.353.401.399 تھانہ نیوفوجداری۔
3. مقدمہ الزام نمبر 81/2025 بجرم دفعہ 324.353.402.399.148.149 تھانہ نیوفوجداری۔
4. مقدمہ الزام نمبر 43/2025 بجرم دفعہ 324.353.402.399.148.149 تھانہ گڑھی یاسین۔
5. مقدمہ الزام نمبر 86/2025 بجرم دفعہ 324.353.402.399.148.149 تھانہ نیوفوجداری۔
6. مقدمہ الزام نمبر 06/2024 بجرم دفعہ 25 (i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ نیوفوجداری۔


