لاڑکانہ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار کر لیا، چھینی موٹرسائیکل برآمد

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ پولیس نے مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،چھینی گئی CD70 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا

تھانہ رشید وگن کی حدود نائچ لاڑو والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا،

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبیداللہ حاجانو کے طور پر ہوٸی ہے۔

زخمی ڈاکو کے قبضے سے تھانہ باقرانی کی حدود سے چھینی جانے والی CD70 موٹر سائیکل اور بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ڈاکو سنگین نوعیت کی وارداتوں/مقدمات میں ملوث ہے،

زخمی ڈاکو کا سابقہ مجرمانہ رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں