کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 چوری شدہ رکشہ, 23 گرام آئس, 153 گرام چرس , 3 بوتل شراب اور 3 کلو گٹکا/ماوا برآمد.
ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, عیدگاہ, کلری, رسالہ, سٹی کورٹ اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
ملزمان کی شناخت شہریار عرف شیری, یاسین, سنی مسیح, آصف پٹھان, عمران, جاوید اور محمد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.
برآمدہ چوری شدہ رکشہ نمبری D-20717 کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے. ملزم سنی مسیح اس سے قبل بھی 8 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
ملزم شہریار عرف شیری اس سے قبل منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم آصف پٹھان اس سے قبل منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج. ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن و AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.


