کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔
سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم محمد زبیر احمد ولد محمد شاہد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


