41

سانگھڑ؛ اقدام قتل کے مقدمے کے اشتہاری دو خون کے مفرور ملزمان سمیت 16 گرفتار

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ ایس ایچ او منگلی رحم حسین نے ماتحت عملے کے ہمراہ اقدام قتل کے اشتہاری ملزم گلزار جمالی کو گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ منشیات فروش خمیسو ہنگورو سے 390 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کی ہیں۔ اس کے علاوہ سنجھورو پولیس نے خون کے مقدمے میں ملوث دو روپوش ملزمان محمد بلال ملک اور بکھر خان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق سنگراسی نے ماتحت عملے کے ہمراہ چرس کے دو ڈیلروں محمد اسحاق بروہی اور غلام مرتضی تھہیم کو گرفتار کرکے 300 گرام چرس برآمد کی ہے، جبکہ ایس ایچ او کھاہی محمد اعظم بھنگوار نے ماتحت عملے کے ہمراہ چرس کے ڈیزر ملہار خاصخیلی کو گرفتار کرکے 300 گرام چرس برآمد کی ہے ۔

ایس ایچ او کھپرو محمد شریف جمالی نے ماتحت عملے کے ہمراہ تین منشیات فروشوں منور مکرانی، عامر راجپوت اور غلام رسول ملک سے 30 لیٹر شرآب برآمد کی ہے۔

ایس ایچ شہدادہور ذوالفقار علی، ایس ایچ او شاہ پور چاکر محمد یوسف، ایس ایچ او جھول منیر بالادی، ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد شریف کوسو اور ایس ایچ او بی سیکشن نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروشوں رضوان ساند، نیاز جھلن، صحبت خاصخیلی، خیر محمد ساند، اللہ جڑیو اور کاشف سے 12 بوتلیں ولایتی شرآب، 950 پڑیاں مضر صحت گٹکے اور شراب برآمد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں