ٹھٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، مکلی، ساکرو، دہابیجی، گھارو، گھوڑاباڑی، ساکرو اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 17 منشیات فروش ملزمان امام بخش ولد محمد قاسم جاکھرو، نوید ولد مٹھو ملاح، سجاد عرف سجو ولد غلام مصطفیٰ دایو، شاھد ولد مبارک سیرو، سکندر ولد گل حسن جتوئی، حیات ولد عمر چانڈیو، اسرار ولد یاسین میرانی، سہیل ولد اللہ الدین قریشی، غیاث ولد اسحاق میمن، ممتاز ولد گل حسن گندرو، ماموں ولد بصر ملاح، مدثر علی ولد مظفر علی شاہ، پرویز علی ولد جمال شاہ، کمال ولد کریم ملاح، غلام مصطفیٰ ولد شریف جوکھیو، نواز ولد محمد دین عارفانی اور نظیر احمد عرف شاکا ولد حسین پکیڑو ملاح کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ہزار 7 سو 70 ستر (9770) گرام چرس اور 75 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر نارکوٹکس ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔


