کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ نے جناح اسپتال میں خلاف ضابطہ تقرری کے کیس کا فیصلہ سنا دیا
ڈاکٹر محمد سلیمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا گیا
ڈاکٹر کوثر عباس سلدیرہ کی بطور پروفیسر فزیالوجی بی ایس-20 تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا
عدالت نے ان کی بی ایس-19 میں ترقی کو بھی کالعدم قرار دے دیا
سروس رولز کے مطابق چار ہفتوں کے اندر پروفیسر فزیالوجی کی خالی آسامی پر کی جائے، سندھ ہائیکورٹ
فیصلہ جسٹس محمد فیصل کمال عالم اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو پر مشتمل بینچ نے سنایا۔


