42

لاڑکانہ پولیس نے بھرپور مقابلے کے بعد موبائل چھیننے والا خطرناک ترین ڈکیت پکڑ لیا

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں معمول کے مطابق سخت اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری۔

دوران اسنیپ چیکنگ پولیس کو رتوڈیرو ڈگری کالج والے علاقے میں شہری فیضان جیہو سے موبائل فون چھیننے والی اطلاع موصول ہوئی۔

اے ایس پی رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب کی زیرنگرانی رتوڈیرو میں جاری اسنیپ چیکنگ کے دوران موبائل فون چھیننے والی اطلاع موصول ہوتے ہی ھرطرف ناکہ بندی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

دوران ناکہ بندی نوڈیرو بائی پاس والے علاقے میں پولیس اور تین مسلحہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران پولیس حکمت عملی کے تحت ایک ملزم کو پسٹل اور ٹیکنو موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت وقار ولد رجب کھوکھر رہائشی جوگی محلہ نوڈیرو کے طور پر ہوئی،

برآمد شدہ موبائل فون کو ویریفاء کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈگری کالج والے علاقے سے چھینا گیا وہی ٹیکنو موبائل فون ہے۔

پولیس کی جانب دو فرار ملزمان کا تاحال تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش سمیت قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں