کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کی کارروائی — تین سگے بھائیوں پر مشتمل اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار
پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستان ٹینٹری، ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز، سنااللہ اور احمد فراز کے ناموں سے ہوئی،
گرفتار تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور علاقے میں مختلف اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، بمعہ راؤنڈز 5 موبائل فونز، دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلز کا ریکارڈ Avlc احکام سے چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


