نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی نوٹس، مہنگے یونیفارمز،فیسوں کی زیادتی

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو) شہید بینظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو سخت قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹس ایڈووکیٹ ارسلان احمد شیخ کی جانب سے بھیجا گیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کئی نجی اسکول والدین کی جیبیں خالی کرنے کے لیے مہنگی کاپیاں اور یونیفارمز فروخت کر رہے ہیں، اور قانون کے تحت غریب بچوں کو دی جانے والی 10 فیصد مفت تعلیم کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

مزید برآں، کئی اسکولز کمرشل دکانوں یا غیر محفوظ عمارتوں میں بغیر ایمرجنسی ایگزٹ کے چلائے جا رہے ہیں، جس سے طلباء کی حفاظت خطرے میں ہے، جبکہ متعلقہ ریگولیٹری ادارہ مبینہ طور پر اس معاملے پر چشم پوشی کر رہا ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ قانونی نوٹس محکمہ تعلیم کے لیے ایک انتباہ ہے، اور اگر نجی تعلیمی مافیا کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو معاملہ عدالتِ عالیہ تک پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں