گلگت بلتستان(ایچ آراین ڈبلیو) انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے وفاق کی پالیسی کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کر دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی تعطیلات فراہم کی جائیں گی۔
گلگت بلتستان میں نئے اوقات کار کے نفاذ سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ ملازمین کو بھی بہتر کام کے اوقات اور مناسب آرام کے مواقع میسر آئیں گے۔


