کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) کوئٹہ اور اس کے مضافات میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی و بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کریں۔


