30

آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو) سرگودھا میں ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ریجنل رابطہ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریجن کے تمام ڈی پی اوز اور دیگر پولیس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریجنل پولیس کے باہمی امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس سے متعلق درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے باہمی رابطوں کو مزید فعال رکھنے اور تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مکمل اور مؤثر رکھنے کی ہدایت کی۔

محمد شہزاد آصف خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان اپنے ماتحت پولیس ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ خصوصاً موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جان لیوا ٹریفک حادثے کی صورت میں متعلقہ افسران خود جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس باہمی اشتراک سے مربوط حکمتِ عملی کے تحت مؤثر اقدامات کریں۔

آر پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت، پولیس اہلکاروں کی سلامتی اور قانون کی عملداری اولین ترجیحات ہیں، جن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں