کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کی عدالت میں ہمدرد یونیورسٹی اسپتال کے خلاف ہرجانے کا دعوی پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے 23 مئی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا
ہمدرد یونیورسٹی اسپتال کے خلاف 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، عثمان فاروق ایڈووکیٹ
خاتون 12 جون 2024 کو ہمدرد یونیوسٹی اسپتال تاج میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھی، وکیل مدعی
خاتون کو ایس آئی یو ٹی میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن اسپتال نے کوئی سروس نہیں دی، وکیل مدعی
اسپتال کی جانب ایمبولینس کی سروس آکسیجن اور ڈاکٹر کی فراہمی نہیں کی گئی جو خاتون کی موت کی وجہ بنی، وکیل مدعی


