پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین شرکت کریں گے اور جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں مجموعی حکومتی کارکردگی اور اہم عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا، جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امریکہ-اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پاک-افغان جنگ کے مضمرات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کی حکمت عملی وضع کی جا سکے۔


