48

مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مین یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، خنجر اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں برہان ولد محمد رفیق اور وسیم ولد عبد الرحمن اوڈھ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں