بیلہ(ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ناصر، جو سابق ڈی ایس پی ملک حاجی ستار اور انسپکٹر ملک عبدالجبار رونجھو کے بھائی تھے، کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔
شہید کے لواحقین سے تعزیت کے لیے مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے ملک عبدالجبار رونجھو کی رہائش گاہ، گوٹھ راوانی میں حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کرنے والوں میں سردار عمران گلاب رونجھو، وڈیرہ عبدالرزاق رونجھو، ڈاکٹر حفیظ قادر رونجھو، ایڈووکیٹ عاصم کاظم رونجھو، بھوتانی گروپ کے رہنما مہر اللہ نمانی، سردار عبدالرحیم رونجھو، حب کی کاروباری شخصیت اور بھوتانی گروپ کے رہنما قربان علی رونجھو، ظفر کھوسو، مہر اللہ میرو، شہباز کھوسو، ڈاکٹر حسین رونجھو، ڈاکٹر ارشد رونجھو، لطیف موندرہ، ماسٹر خیر محمد رونجھو، ماسٹر سرور رونجھو، شکو صادق رونجھو، رمیز رونجھو، عبدالستار بچل رونجھو، غنی رزاق رونجھو، سماجی کارکن شہاجہان بلوچ، شاید بلوچ، قادر لانگو، سید محبوب شاہ، سید دیدار شاہ، ماسٹر ظہور اللہ نمانی، ماسٹر اللہ ڈنہ نمانی اور دیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ شہید کی رہائش گاہ وندر میں چند روز تک تعزیت کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ عید کے روز سے آج تک گوٹھ راوانی میں تعزیت وصول کی گئی۔ آج اجتماعی دعا کے بعد تعزیت کا یہ سلسلہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔


