شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس مقابلے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کانسٹیبل سومار خان بروہی شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
مورخہ 16 مارچ 2026 کو شہید بینظیر آباد رینج میں پولیس کو مشکوک سفید رنگ کی گاڑی (ٹويوٹا فارچیونر نمبر BK-972) کی اطلاع ملی۔ رکنے کے اشارے کے باوجود ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تعاقب شروع کیا۔ تعاقب کے دوران ملزمان کی گاڑی نے پولیس موبائل (SPN-843) کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی اور کانسٹیبل سومار خان بروہی شہید ہوگئے۔ دیگر زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان خانزادہ، کانسٹیبل ظفر علی بھگیو، کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل غلام مرتضیٰ، کانسٹیبل میاں بخش مری اور ڈرائیور کانسٹیبل خادم زرداری شامل ہیں۔
آج مورخہ 17 مارچ 2026 کو شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی نوابشاہ، دیگر افسران، اہلکار اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور زخمی اہلکاروں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے شہید اہلکار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


