گھر میں آتشزدگی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تعلقہ قاسم آباد کے علاقے علی پیلس کے قریب ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

صبح کے وقت دکانوں کے اوپر واقع اس گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کا دروازہ توڑ کر اندر موجود تین لاشیں نکالیں۔

مکان کے مالک محمد ندیم صدیقی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جبکہ جانی نقصان آگ کی شدت اور دھویں کے باعث ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں