خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم سرد

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہا اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور عید تک یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث سرد موسم کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں ٹریفک اور دیگر عوامی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، لہٰذا محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں