امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، ڈیوائس ایجنٹ کو ذمہ دار قرار

رحیم یار خان(ایچ آراین ڈبلیو)امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی ادارے کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں حادثے کا ذمہ دار نجی ادارے کے ریٹیلر ڈیوائس ایجنٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق مقدمے میں ڈیوائس ایجنٹ سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے دکان کی چھت پر رقم تقسیم کرنے میں مجرمانہ غفلت برتی، جس کے نتیجے میں خواتین ہلاک اور زخمی ہوئیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قصورواروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جب نجی ادارے کے ریٹیلر ایجنٹ کے توسط سے امدادی رقوم کی تقسیم جاری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں