ظالم باپ نے اپنے ہی گھر میں 6 افراد قتل کر دیے

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں 25 جنوبی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے ہی گھر میں 6 افراد کو قتل کر دیا۔

ملزم یاسین ملاح نے کلہاڑی کے وار سے اپنے 4 بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ رات گئے پیش آیا، جب فیملی اپنے کمرے میں بستروں پر موجود تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ ظلم کی انتہا اور انسانی رشتوں کی پامالی کی عکاسی کرتا ہے اور علاقے میں گہرے صدمے کا باعث بنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں