داؤد بٹ نامی شخص نے غریب شہری کا سر اور مونچھیں مونڈھ دیں، پولیس نے گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایک غیر معمولی اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں داؤد بٹ نامی شخص نے مبینہ طور پر ایک غریب شہری کا سر اور مونچھیں مونڈھ دیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا سر اور مونچھیں منڈوا کر حلیہ بدل رکھا تھا، لیکن اس کے باوجود پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے درج شدہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ داؤد بٹ کو اس ظلم کے مرتکب ہونے کے سبب گرفتار کیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں