مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

گوادر(ایچ آراین ڈبلیو) مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے ایک شدید ٹریفک حادثے میں حق دو تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی جاں بحق ہو گئے جبکہ مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں، اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام نے ہائی وے پر ٹریفک کی روانی اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں