بوریوالا(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا کے ایس ایچ او مہر قیصر منظور کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے ساتھ نوسربازی کرنے والے گینگ کی ایک سرگرم رکن گرفتار کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نسیم یوسف سکنہ بستی کمہار عارف والا ہے، جو اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ مل کر بازاروں میں شاپنگ کرنے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھی۔ گینگ کی ایک خاتون ہجوم کا فائدہ اٹھا کر متاثرہ خواتین کو دھکا دیتی اور موقع پا کر ان کے پرس یا موبائل فون اور نقدی چوری کر لیتی تھی، جبکہ دیگر خواتین متاثرہ کو الجھا کر واردات چھپانے میں مدد کرتی تھیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمہ کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ باقی دو خواتین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


