خضدار(ایچ آراین ڈبلیو)خضدار کے زیرو پوائنٹ کے قریب ایک تیز رفتار اے ٹی سی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں مرد، خاتون اور کم سن بچی شامل ہیں، اور ان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، اے ٹی سی گاڑی ڈرائیور نے موقع سے فرار حاصل کر لیا ہے، جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔


