عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ، برینٹ کروڈ 101 ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 96.27 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی تیل کی سپلائی پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ای اے نے 400 ملین بیرل تیل عالمی منڈی میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ قیمتوں میں کمی آئے، لیکن اس اقدام کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشیدگی، جنگ کے خطرات اور سپلائی کی رکاوٹیں تیل کی قیمتوں کو مزید بڑھا سکتی ہیں، جس سے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں