41

رمضان المبارک میں مساجد کے سکیورٹی انتظامات ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیلڈ دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)رمضان المبارک کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر بھر میں مختلف علاقوں میں مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود جوانوں کو ہدایات جاری کیں۔

فیصل کامران نے سمن آباد، ریس کورس اور دیگر علاقوں کی مساجد کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ہر موجود اہلکار کو الرٹ رہنے، حفاظتی حصار سخت رکھنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور کی 4,999 مساجد میں سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور مساجد کو کیٹیگری اے، بی اور سی میں تقسیم کر کے مختلف سطح کی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

رمضان میں سحر و افطار کے اوقات اور ہر نماز پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور سپروائزری افسران خود فیلڈ میں جا کر نگرانی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، تربیت یافتہ والنٹئیرز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ مساجد کے داخلی چیکنگ پوائنٹس پر پولیس کے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ عبادت گزاروں کی حفاظت مکمل طور پر یقینی بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں