راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی ملزمان کے دفعہ 164 کے اقبالی بیان کی بنیاد پر عدالت نے چھ چھ ماہ قید پچاس پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔
یہ ملزمان پہلے ہی چھ ماہ سے زیادہ کی قید کاٹ چکے تھے اس لیے انہوں نے اقبالی بیان دے کر فیصلہ لے لیا- اب ان کی فوری رہائی ہو جائے گی


