نجات مھران آپریشن میں 24 سے زائد مطلوب ڈاکو گرفتار

لاڑکانہ/سکھر(ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ/سکھر رینج پولیس نے نجات مھران آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے 24 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی قیادت اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں یہ کارروائی ممکن ہوئی۔ آپریشن میں وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز بھی شریک رہی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں قاتل، ڈاکو، اغواء کار اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ خاص طور پر کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو امیر بخش عرف امیرو کھکھرانی بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہا کہ نجات مھران آپریشن کچے کے تمام عناصر کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں