کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی رات گئے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
انتہائی مطلوب افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موٹر سائیکل سوار ملزم کو منگھوپیر روڈ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
جوابی کاروائی میں ملزم ظاھر شاہ عرف سنی عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور شیرشاہ کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ شیرشاہ کے مقدمہ 70/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔
گرفتار ملزم مورخہ 30 اپریل 2025 کو تھانہ شیر شاہ کی حدود میں ھونے والے پولیس مقابلے کا مفرور ملزم ھے۔
جبکہ ملزم کا تعلق ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروپ سے ہے۔
گرفتار زخمی ملزم نے ماڑی پور، گلبائی۔ سعیدأباد۔ سائٹ۔لالوکھیت اور سہراب گوٹھ۔ کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے
1).FIR NO.679/23
U/S.381/A
PS.ڈیفنس
ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مذید تفتیش کی جا رھی ھے۔


