گلی میں کھیلتا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق، دو ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)رائیونڈ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گلی میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ رائیونڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے گٹر سیوریج کا پانی نکالنے کے لیے مین ہول کھولا تھا، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ حادثاتی طور پر نالے میں جا گرا۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کے اقدامات کیے گئے۔ تھانہ رائیونڈ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں