منڈی بہاؤالدین(ایچ آراین ڈبلیو)نجی ہسپتال انمول میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی پانچ مارچ کو اپنی خالہ کے ہمراہ دوائی لینے ہسپتال گئی تھی۔ جب وہ واش روم سے کافی دیر بعد واپس نہیں آئی تو اہل خانہ نے تلاش شروع کی۔ بعد ازاں انہیں ہسپتال کے ایک کمرے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا علم ہوا، اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے باہر ملزم کے ساتھ دو مسلح ساتھی بھی موجود تھے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے اور دیگر ضروری شواہد حاصل کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


