نقیب اللہ قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ودیگر کی بریت کے خلاف اپیل پرسماعت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں‌ نقیب اللہ قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ودیگر کی بریت کے خلاف اپیل پرسماعت

کیس کی فائل مکمل پڑھنےکےبعد ہی جواب دے سکیں گے، وکیل صفائی کا بیان

فردجرم عائد ہونےکے بعد ثبوت خراب کئےگئے، وکیل درخواست گزار

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ استغاثہ ملزموں پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ، جسٹس عمر سیال

استغاثہ اغواء اور قتل کے الزام کو بھی ثابت کرنے میں ناکام ہوا یہ لکھا ہے، وکیل درخواست گزار

کنفیوژن ہے تو کسی شخص کو بری الزمہ نہیں کیا جاسکتا ، وکیل کےدلائل

ہم لوگ جان چھڑانے والے جج نہیں ہیں ، جسٹس عمر سیال کےریمارکس

ایک گواہ بھی موجود تھا اغواء کے واقعے کا جس کو بھی سنا نہیں گیا،وکیل

عدالت کی جانب سے 19 مئی تک سماعت ملتوی کردی گئی

تمام فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا گیا

اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے

انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، اپیل میں استدعا

عدالت نے 2023 میں عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں