44

سی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) سی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار

ڈی ایس پی CIA افتخار احمد برڑو کی سربراہی میں انچارج CIA انسپیکٹر عبد الکریم عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ منشیات، گٹکا و مین اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف شہر بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری

سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ انفارمیشن پر تھانہ پنیاری کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر حنیف عرف برما کو 1 کلو 78 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ڈیلر اس سے قبل منشیات کے 4 کیسز میں چالان شدہ ہے جن میں 1 تھانہ پھلیلی جبکہ دیگر 3 مقدمات تھانہ پنیاری پر درج ہیں

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنیاری میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

سی آئی اے حیدرآباد نے مزید ایک اور کارروائی تھانہ بلدیہ کی حدود میں کرتے ہوئے بدنام زمانہ مین پوری ڈیلر عاقب ولد نظام الدین آرائیں کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے 400 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بلدیہ میں گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

سی ائی اے حیدرآباد کا مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں