حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق صدراورایف پی سی سی آئی کےبزنس مین پروگریسیوکےکوآرڈینیٹر عدیل صدیقی کی طرف سےحیدرآباد پریس کلب کےنومنتخب عہدیداروں صدرجنید خانزادہ، سیکریٹری اشوک شرما اور ممبران گورننگ باڈی کےاعزازمیں پروقارافطارعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عدیل صدیقی نے افطار عشائیہ کے شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل کو حکام بالا تک پہنچا رہی ہے، البتہ ملک بھر کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں حیدرآباد کی صنعت و تجا رت سے متعلق کوریج کم نظر آتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تجا رتی و صنعتی کوریج کو بڑھایا جائے تاکہ یہاں کی صنعت و تجا رت ترقی کرے، ہم سمجھتے ہیں کہ حیدرآباد کی معا شی ترقی کو بڑھانے کے لئے ہمیں مل بیٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید خانزادہ نے افطار عشائیہ سے خطاب میں صدیقی فیملی کی طرف سے حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر میں کہا کہ صدیقی فیملی کی حیدرآباد کی معا شی ترقی کےلئےنما یاں خدمات ہیں، عدیل صدیقی ایک نوجوان تاجر رہنما کی طرف سے یہاں کی تاجر برادری کی ملک کے بڑے پلیٹ فارم پر مسائل پیش کر کے حل کراتے ہیں جو کہ یہاں کی تاجر برادری کے لئے خوش آئند بات ہے، جنید خانزادہ نے اتفاق کیا کہحیدرآباد کی صنعتی وتجا رتی کوریج بڑھانےکی ضرورت ہے، ہما رے یہاں اتائی صحافی بھی کام کررہےہیں، تاجربرادری اتائی صحافیوں کی حوصلہ شکنی کرے،سابق نائب صدر اویس اقبال خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، میئر اعلیٰ حیدرآباد کاشف خان شورو،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن،اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان،صابر حسین قائمخانی، ناصر حسین قریشی،ڈائریکٹر آئی بی وسیم خان، صدر حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ ایاز حسین تنیو،عرفان بگھیو،پریس کلب جوائنٹ سیکریٹری فہیم ببر، سیکرٹری فنانس اکرم شاہد،اراکین گورننگ باڈی سید علی حسن،لالہ رحمان سموں،حمید الرحمن،خالد کھوکھر،محمد حسین خان، ظفر ہکڑو، سہیل انصاری،جاوید علی،سینئر صحافی حامد شیخ،صدر حیدرآباد جیم خانہ ڈاکٹر آغا تاج، سیکرٹری طارق بجاری،چیف سی پی ایل سی ڈاکٹر فرید قاسم، ریسکیو کے روشن مہیسر، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال، اسسٹنٹ کمشنر رولر گوہر،ریجنل چیئرمین آباد حیدرآباد ڈویژن عبد اللہ جان میمن،اینٹی کرپشن کے اسد احمد، ندیم صدیقی، رضی الدین صدیقی، نبیل صدیقی، صارم صدیقی، خزیمہ صدیقی، خرم صدیقی، عمر صدیقی،ملک یاسر، اویس اقبال خان، محمد احسن ناغڑ،اریب خان، سید علی حسن لجپال، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، صلاح الدین قریشی، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، ظہیر جان، عرفان شیخ، اشتیاق قریشی، شازان شیخ، ملک محمد ہاشم، محمد راشدقریشی، اعظم ریاض، سہیل بابر، کامران راجپوت، عابد شیخ، محمد آصف میمن کونچ والا، محمد امین میمن، شکیل خانزادہ، عمران لاکھانی، ناصر احمد خان، حامد علی، ضرار احمد خان، وسیم قریشی سمیت مختلف سیاسی و سماجی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔


