یومِ شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کےموقع پرحیدرآباد میں ٹریفک پلان جاری

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)یومِ شہادت حضرت علیؓ (21 رمضان المبارک) کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں حیدرآباد پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جلوس کے دوران شہر کے مختلف راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، جبکہ شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی متعین کیے گئے ہیں۔

جلوس کا روٹ (عارضی بند راستے):
کربلا دادن شاہ → سینٹ میری چوک → کینٹ تھانہ چوک → بوہری بازار → درگاہ حاجی شاہ چوک → کراچی ہوٹل → سوسائٹی چوک → لچپت روڈ → چھوٹی گھٹی → سٹی تھانہ → اسٹیشن روڈ → کوہ نور چوک → قدم گاہ مولا علیؓ

اضافی بندشیں:

حیدر چوک تا کوہ نور چوک

کینٹ تھانہ چوک تا یونیفارم سینٹر

درگاہ حاجی شاہ کی جانب آنے والی ٹریفک

امریکن سینٹر (تلک چاڑی) سے سینٹ میری چوک

متبادل راستے:

مارکیٹ / سٹی گیٹ → اناج منڈی → سخی پیر روڈ → پنجرہ پول → چوہان کانٹا → ریلوے اسٹیشن

لطیف آباد / ٹھنڈی سڑک → گل سینٹر → چاندنی سینما → سی ایم ایچ → قاسم چوک

قاسم چوک → سی ایم ایچ → گل سینٹر → حیدر چوک → نیا پل

حیدرآباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران بند راستوں کی طرف جانے سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعین متبادل راستے اختیار کریں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کریں گے تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں