پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 16 مارچ تک ادا کی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر ملازمین کو مالی آسانی فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو بروقت پورا کرنا ہے۔ سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔


