کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ/اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رُکنی گروہ گرفتار۔
ملزمان سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں معصوم شہریوں سے لوٹ مار کیا کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیرہ گوٹھ آکا خیل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KPT-8934 برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 591/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام/ اے وی ایل سی کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن سائٹ سپر ہائی وے، سچل اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں برکت ولد رضا محمد، عبد الطیف ولد سائیں داد اور عامر الیاس ولد حبیب الرحمن شامل ہیں۔


